th (1)

سپیرئیر یونیورسٹی، پنجاب یونیورسٹی کا اشتراک، تین روزہ ریسرچ کانفرنس کا انعقاد

لاہور : سپیرئیر یونیورسٹی کے اشتراک سے پنجاب یونیورسٹی میں 3 روزہ انٹر نیشنل کانفرنس آف مائکرو بیالوجی اینڈ مالیکیولر جے نیٹکس ریسرچ کانفرنس کا انعقاد ہوا،جس میں آاسٹریلیا ،برطانیہ اور چائنہ سیت کئی ممالک کے سکالرز نے شرکت کی۔ کانفرنس میں برطانیہ ،اسٹریلیا اور ترکی سمیت کئی ممالک کے سکالرز کے ساتھ ساتھ طلبہ اور اساتزہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پروریکٹر سپیرئیر یونیورسٹی ڈاکٹر سمیرا رحمان نے کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی،۔ اس موقع پر ماہر تعلیم اور دانشور عطا الرحمان خان نے اپنے خصوصی خطاب میں ریسرچ کانفرنس کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی انہوں نے کہا یہ کانفرنس سائنس کے فروغ کے لئے ضروری ہے ۔ سپیرئیر یونیورسٹی کی کاوش قابل تعریف ہے اس سے مختلف ملکوں کے سکالرز کو اپنے خیالات کا اظہار کا موقع ملا ایسی کانفرنسیں ضروری ہیں کہ ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کیا جائے ریسرچ کلچر کا فروغ اور اس پر تبادلہ خیال وقت کی ضرورت ہے ۔ جس پر کام کیا جانا چاہئے ۔ اس موقع پر پر وریکٹر سپیرئیر یونیورسٹی ڈاکٹر سمیرا رحمان نے تمام مہمانوں کا آمد پر شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا سئپرئیر گروپ کے پلیٹ فارم سے ہم تعلیم کے فروغ کے لئے اپنا کام جاری رکھیں گے ۔ ہمارے اس کام کے درور رس نتائج نکلیں گے ۔ کانفرنس میں چین ، ترکی سمیت دیگر سکالر ز نے اپنے خطاب میں کہا اس کانفرنس کی مدد سے ہمیں اپنے اپنے تجربات کو شئیر کرنے کا موقعہ ملا ہے ہم میں سے بہت سے لوگ یہاں پر پہلی مرتبہ آئے ہیں ۔ کام اسی طرح سے جاری رہا تو نہ صرف آپس کے تعلقات بہتر ہونگے بلکہ تعلیمی عمل بھی ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔ طالبات کو بھی ایک سے دووسرے ملک جانے کا موقعہ فراہم ہوگا۔مقررین نے اپنے خطاب میں سپرئیر گروپ کے اقدام کو سراہا اور کانفرنس کو سائنس کے فروغ کے لئے اہم قدم قرار دیا۔