Untitled-1 copy

جعلی پولیس مقابلوں کا ماہر عابد باکسر دبئی میں گرفتار

دبئی سٹی : سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر کو دبئی میں گرفتار کرلیا گیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عابد باکسر کو انٹر پول کے ذریعے گرفتار کیا گیا ۔ عابد باکسر جعلی پولیس مقابلوں کے لئے مشہور تھا اس کے سر کی قیمت مقرر کی گئی تھی ۔ اس کے خلاف قتل و غنڈہ گردی سمیت سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ عابد باکسر کو چند روز میں پاکستان منتقل کیا جائیگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *