download

پرویز مشرف والدہ کا قاتل ، عدلیہ مجھے انصاف دے ۔ بلاول بھٹو

کراچیٟ: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے میں انصاف چاہتا ہوں عدلیہ مجھے انصاف دے میں پرویز مشرف کو اپنی والدہ کا قاتل سمجھتا ہوؼں بے نظیر کی شہادت کے بعد جائے شہادت کو فورا دھویا گیا۔ مشرف بھگوڑا ہے وہ ملک سے بھاگ گیا وہ ڈرا ہوا ہے ۔ ہم نے مشرف کے خلاف سب کچھ قانون کے مطابق کیا۔ بینظیر قتل کیس میں گیارہ بار ججز تبدیل کئے گئے ۔ مشرف کو گرفتار نہیں کیا ہم جمہوریت کو قائم کرنا چاہتے تھے ۔ انہوں نے نجی ٹی وی سی گفگو کرتے ہوئے کہا ملک میں فیک نیوز تیزی سے پروان چڑھتی ہیں ، فریال تالپور کو چیئرمین سینیٹ بنانے کی بات جعلی خبر کی اعلیٰ ترین مثال ہے، کیوں کہ وہ تو سینٹ کے الیکشن میں بھی حصہ نہیں لیں گی، نوا ز اور شہباز کے درمیان لڑائی جاری ہے اور ہاوس آف شریف میں لڑائی کا فائدہ سینیٹ الیکشن میں اٹھائیں گے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *