tumhein-tu-koi-bhangi-ki-naukari-na-de-dr-shahid-masood-s-blasting-reply-to-hamid-mir copy

ڈاکٹر شاہد مسعود معافی کےلئے تیار نہیں، ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہے ۔ حامد میر

لاہور : سینئر تجزیہ کار حامد میر نے کہا ہے ڈاکٹر شاہد مسعود عدالت میں کوئی ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہے ۔ انہیں چاہئے تھا کہ وہ ثبوت ساتھ لے کر آتے۔ ہم نے انہیں عدالت سے معافی مانگنے کا مشورہ دیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے انہیں تین بار معافی کا موقع دیا۔ ہم نے عدالت سے باہر آکر ڈاکٹر شاہد مسعود سے معافی کی التجا کی لیکن وہ نہیں مانے اور معافی کے لئے تیار نہیں۔ ان کے لئے اب صرف دعا ہی کی جا سکتی ہے ۔ حامد میر نے سپریم کورٹ رجسٹری میں کیس کی سماعت کے بعد دیگر اینکرز کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا شاہد مسعود کے موقف کی سمجھ نہیں آرہی وہ عدالت میں ادھر ادھر کی باتیں کر تے رہے ۔انہوں نے کہا اس کیس میں شاہد مسعود کو سزا ہو گئی تو ایک روائت پڑ جائے گی لیکن اگر شاہد مسعود کے پاس ثبوت نہیں ہے تو انہیں سزا ملنی چاہئیے اگر آگے بھی کسی صحافی نے غلط خبر دی تو اس کو سزا ملے گی ۔ حامد میر نے یہ بھی کہا کہ ہماری اب بھی یہ دعا ہے کہ ڈاکٹر شاہد مسعود کوئی ثبوت لے آئیں اور سزا سے بچ جائیں۔ اینکر پرسن مظہر عباس نے کہا مجھے امید ہے کہ ڈاکٹر شاہد مسعود کے پاس ثبوت ہیں جو وہ عدالت میں مہیا کر دینگے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *