news-1509074231-7829

بھارت کا یوم جمہوریہ دنیا بھر میں یوم سیاہ بن گیا

لاہور :بھارت کے یوم جمہوریہ پر دنیا بھر میں یوم سیاہ کے طور پر پیش کر دیا گیا ۔کشمیری بھارتی تسلط کے خلاف سراپا احتجاج بنے تو دیگر اقلیتوں نے بھی بھارت سے آزادی کی تحریک شروع کر دی۔ پاکستان کے معاملات میں ٹانگ اڑانے اور بلوچستان کو علیحدہ کرنیوالے بھارت کو مختلف حصوں میں بٹنے کی خبر مل گئی حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے بھارت کے یومِ جمہریہ منانے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ یومِ جمہوریہ ہے ،،جو معصوم کشمیریوں کی لاشوں پر منایا جا رہا ہے۔ ۔ تفصیلات کے مطابق بھارت نے یوم جمہوریہ پر احتجاج سے خوفزدہ ہو کر وادی بھر میں بھارتی فورسز کی بھاری نفری تعینات رکھی ۔ لوگوں کو تلاشی کے نام پر خوار کیا گیالیکن کشمیری بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ بنا کر بھارت کا سیاہ چہرہ دنیا کو دکھانے میں کامیاب ہو گئے ۔ کشمیر میں مکمل طور کاروبار زندگی معطل رہا جبکہ یورپ کے مختلف شہروں میں کشمیریوں، سکھوں، دلِتوں اور دیگر قومیتوں سے وابستہ افراد نے بھارت میں جاری مظالم کی شدید مذمت کی لندن میں برطانوی رکن پارلیمنٹ لارڈ نذیر کی طرف سے بھرپور احتجاج کیا گیا ۔ اس سلسلے میں احتجاجی مظاہرہ برطانوی پارلیمنٹ کے باہر سے شروع ہوا۔ جس میں بھارتی مظالم کو پوری طرح سے عیاں کیا گیا بسوں اور ویگنوں پر فری کشمیر۔ خالصتان۔ ناگا لینڈ۔ آسام کے نعرے درج ہی تھے ۔ برسلز میں پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ کی جانب سے کشمیر پر 70 سال سے بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف کار ریلی نکالی گئی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *