xUnder-19-World-Cup-2018-1.jpg.pagespeed.ic.UtkzhMbM3Z (1) copy

جنوبی افریقہ کو روند کر پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی

کرائسٹ چرچٟ : آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 3 وکٹوں سے بچھاڑ دیا اور سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ہیگلے اوول گراونڈ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیتا اور مخالف ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی پاکستان کا پہلے بیٹنگ نہ کرنے کا فیصلہ درست ثابت ہوا۔ جنوبی افریقہ نےبیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 190 رنز کا ہدف دیا۔پ جو پاکستان نے 11گیندوں سے قبل ہی حاصل کرلیا۔جنوبی افریقہ کے وانڈیلے میک ویٹو 60 رنز بناکر نمایاں رہے پاکستان کے محمد موسیٰ نے جنوبی افریقہ کے 3 اور شاہین آفریدی نے 2 کھلاڑیوں کوآوٹ کیا۔پاکستان کی جانب سے سعد خان نے 26 رنز اسکور کیے جبکہ علی زریاب شاندار 74 رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *