download

ٹرمپ پاکستان کے خلاف ٹویٹ واپس لیں ، معافی مانگیں۔ وزیر اعظم

اسلام آباد:  وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ کیا ہے کہ ۔ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیاں تسلیم کی جائیں ٹرمپ ٹویٹ واپس لیں اور معافی مانگیں۔ اربوں روپے جنگ پر لگائے جا رہے ہیں دو ارب روپے لگا کر مہاجرین کا مسئلہ حل کریں انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا ۔جب تک میں وزیراعظم کے منصب پر ہوں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے شیخ مجیب کے بیان پر تبصرہ نہیں کوکرونگا۔قصور میں سات سالہ زینب کے قاتل کو عبرتناک سزا دینے کے سوال پر انہوں نے کہا اگر زینب کے قابل کو سرعام پھانسی دینی ہے تو پھر پارلیمنٹ قانون پاس کرے جس کے تحت زینب کے قاتل کو سرعام پھانسی دی جا سکے پنجاب حکومت کی زینب قتل کیس کی کارروائی سے مطمئین ہوں۔۔ انہوں نے پی آئی کے متعلق عزم کا اظہار کیا کہ کوشش کرونگا کہ پی آئی اے سے متعلق فیصلہ میرے دور میں ہی ہو جائے ۔ میرے دور میں نجکاری ہو جائے۔ انہوں نے کہا ہزارون افغان بارڈر کراس کرتے ہیں بارڈر کراس کرتے ہوئے دھماکہ کر دیتے ہیں تو پاکستان اس کا ذمہ دار نہیں۔بھارت کے متعلق انہوں نے کہا کور ایشو پر پیش رفت نہ ہوئی تو بھارت سے تعلقات یونہی رہیں گے ۔انہوں نے کہا پارلیمان کے حوالے سے بات کرنا عمران کان کا حق ہے معافی کے حوالے سے میں اپنا حق رکھتا ہوں۔ عمران خان کو پارلیمنٹ کے حوالے سے بیان پر معافی مانگنی چاہئے ۔ نواز شریف کے بیان پر کسی کو اعتراض ہے تو رہ درخواست دیدے۔ نوٹس لے لے ۔نواز شریف کے خلاف فیصلہ ہو چکا ہے اور اس پر عمل بھی ہو گیا ہم نے عدالت کے فیصلے پر عملدرآمد کیاہم نے قانون کی پاسداری کی ۔ نواز شریف کو حق ہے کہ وہ بولیں۔نواز شریف کے خلاف فیصلے کو لوگوں نے تسلیم نہیں کیا۔ ہمیں اپیل کا حق بھی نہیں دیا گیا۔نواز شریف نے وہی بات کی جو آئین کے مطابق ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *