424345_96841384 copy

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم بے نظیر جیسی

لاہور: لینڈ کی وزیراعظم اور  بے نظیر بھٹوہ کے درمیان حیرت انگیز طور پر کئی مشترک قدریں نکل آئیں۔ نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم امیدسے ہیں جب کہ بے نظیر نے بھی اپنی ایک بچی اس وقت جنم دی جب وہ پاکستام کی وزیراعظم تھیں۔ جاکینڈا ارڈرن نے گذشتہ برس اکتوبر میں وزارت عظمیٰ کا قلمدان سنھبالا۔ انہوں نےآج جمعہ کو خوش خبری سنائی کہ وہ اُمید سے ہیں۔ وہ آئندہ جون میں بچے کو جنم دیں گی۔ سنہ 1990ئ کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب کوئی حاضر سروس خاتون وزیراعظم امید سے ہے ۔ 1990ئ میں پاکستان کی وزیراعظم محترمہ بے نظیربھٹو نے بختاور کو اس وقت جنم دیا تھا جب وہ وزیر اعظم تھیں۔ بے نظیر نے سنہ 1993 میں اپنی دوسری بیٹی جنم دی جو ان کی تیسری اولاد تھی۔وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے والی خاتون سیاسی رہ نما پچاس یا ساٹھ سال کی عمرمیں ہوتی ہیں۔ اس لیے اس عمر میں ان کے ہاں اولاد کا امکان نہیں رہتا ۔ جاکینڈا ارڈرن نے 38 سال کی عمرمیں وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالا۔ارڈرن 26 جولائی 1980ئ کو پیدا ہوئیں اور ان کی اس وقت عمر 38 سال ہے۔ جب پہلی بار بے نظیر وزارت عظمی کا منصب سنبھالا تو انکی عمر بھی 38 سال تھی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *