Untitled-1 copy

کلبھوشن :::::: پاکستان میں بھارتی دہشتگردی کا کھلا ثبوت

نیو یارک:  قوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے ک ہا ہے مائنڈ سیٹ تبدیل کرنے کی بات کرنے والا بھارت اپنے گریبان میں جھانکے اور کلبھوشن کی گرفتاری پاکستان میں بھارتی دہشتگردی کا کھلا ثبوت ہے انہوں نے اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں خطاب میں کہا اقوام متحدہ میں بھارتی مندوب سید اکبرالدین نے پاکستان پر بھارت اور افغانستان کوعدم استحکام سے دوچارکرنے اور دہشت گردی کا بے بنیاد الزام لگایا تھا۔ انہوں نے کہا یہ سوچنا خام خیالی ہے کہ طاقت اوردباؤکی حکمت عملی افغانستان میں کام کرجائے گی، دہشتگردوں کی پناہ گاہیں افغانستان سے باہرتصورکرنے والے حقائق کاجائزہ لیں، جب کہ پاکستان طالبان پر زور دیتا ہے کہ تشدد کا راستہ چھوڑ کر مذاکرات میں شامل ہوجائیں۔ملیحہ لودھی نے کہا 17 برس کی تاریخ بتاتی ہے کہ افغانستان میں طاقت سے کام نہیں چلے گا، محفوظ پناہ گاہوں کی موجودگی، منشیات سے آمدن، دہشتگردوں کوبیرونی مدد کی ضرورت ہی نہیں، افغانستان کا 40 فیصد حصہ کابل کے کنٹرول میں نہیں، اس صورت میں باہرسے تخریب کاری کی کیا ضرورت ہے اورکابل، اس کے پارٹنر بشمول واشنگٹن الزام تراشی کے بجائے افغانستان میں درپیش چیلنجز پر توجہ دیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *