51997ce2d84df copy

نعروں یانام نہادتبدیلی کے دعوے سے عوام کی خدمت نہیں ہوتی۔ شہباز شریف

لاہورٟ: وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا کہ پارلیمنٹ قابل احترام ادارہ ہے،نعروں یانام نہادتبدیلی کے دعوے سے عوام کی خدمت نہیں ہوتی،جمہوریت کے استحکام کیلئے ہرسیاسی جماعت پرذمے داری عائدہوتی ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار سربراہ پشتونخواملی عوامی پارٹی محمودخان اچکزئی سے ملاقات میں کیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماوں میں ملکی سیاسی اور بلوچستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ، سینیٹ انتخابات سے متعلق بھی گفتگو ہوئی،دونوں نے پارلیمنٹ کو برا بھلا کہنے والوں کی مذمت کی اورجمہوری نظام کے استحکام کیلئے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کااعادہ کیا۔شہباز شریف نے کہا اس موقع پر،انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی جمہوریت میں ہی ہے،پاکستان کے مفادات کے سامنے ذاتی مفادات کی کوئی حیثیت نہیں،وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا کہ جوسیاسی عناصر افراتفری چاہتے ہیں ان کے عزائم ڈھکے چھپے نہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *