14223 copy

نیوزی لینڈ نے پاکستان سے 15 سال پرانی شکست کا بدلہ لے لیا

ویلنگٹنٟ:  نیو زی لینڈ نے پانچویں ایک روزہ میچ میں بھی پاکستان کو شکست دیکر سیریز میں وائٹ واش کردیا۔2003 میں پاکستان نے نیوزی لینڈکو 5-0 سے ہرا کر کلین سویپ کیا تھا جس کا بدلہ نیوزی لینڈ نے 15 سال بعد لے لیا۔ اس سے قبل پاکستان نے مسلسل 9 میچ جیتے تھے ۔ یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ پاکستان کو نیوزی لینڈ سے مسلسل12 ویں مرتبہ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔تفصیلات کے مطابق زیں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 271 رنز بنائے، اوپنر مارٹن گپٹل نے سنچری اسکور کی اور 100 رنز بنا کر رومان رئیس کا شکار بنے، روس ٹیلر نے بھی نصف سنچری بنائی اور 59 رنز پر فہیم اشرف کی گیند پر آوٹ ہوگئے۔ اس کے علاوہ رومان رئیس نے کولن منرو کو 34 اور ہنری نکہولس کو 1 رن پر آووٹ کیا، عامر یامین نے کیوی کپتان کین ولیمسن کو 22 رنز پر آوٹ کیا۔ فہیم اشرف نے ٹام لیتھم کو 2 رنز پر آوٹ کرکے دوسری وکٹ اپنے نام کی جب کہ مچل سینٹنر 1 رن بنا کر رن آوٹ ہوئے۔ اننگز کے اختتام پر دی گرینڈہوم 29 رنز اور ٹم ساوتھی 14 رنز پر ناٹ آوٹ رہے ۔ پاکستانی ٹیم کی بیٹننگ شروع سے ہی مشکلات میں گھری رہی پاکستان کی پہلی وکٹ 14 رنز پر گری، عمر امین 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، اوپنر فخر زمان بھی 12 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے۔ بابر اعظم صرف 10 رنز بنا سکے اور آوٹ ہوگئے اس کے بعد محمد حفیظ بھی صرف 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ کپتان سرفراز احمد نے صرف 3 رنز کی اننگز کھیلی اور پویلین لوٹ گئے۔ شاداب خان اور حارث سہیل نے ٹیم کو سنبھالا اور پانچویں وکٹ کی شراکت میں رنز بنے،پاکستان کو بڑا نقصان اس وقت ہوا جب حارث سہیل 63 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ،ان کے بعد شاداب خان بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے ،آٹھویںآوٹ ہونے والے کھلاڑی فہیم اشرف تھے جو 23 رنز بنا کر آوٹ ہوئے عامر یامین اور محمد نواز نے سکور کو آگے بڑھایا تاہم وہ 23 رنز بنا کر بولڈ ہو گئے،آخری آوٹ ہونے والے کھلاڑی رومان رئیس تھے جو 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے اور پاکستان کی ٹیم 256 رنز بنا کرآوٹ ہو گئی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *