download

سال میں ایک بار غسل، شوہر نے بیوی کو طلاق دیدی

تائیوانٟ: شوہر نے بیوی کو سال میں ایک مرتبہ نہانے پر طلاق دیدی ۔ بیوی سے تنگ شوہر نے نے تائپے کے سٹی ڈسٹرکٹ کورٹ میں بیوی سے علیحدگی کے لیے درخواست دائر کی اور مؤقف اپنایا کہ وہ اپنی بیوی کی گندگی سے تنگ ہے، اس کی بیوی حفظان صحت کے اصولوں کا خیال نہیں رکھتی، کبھی کبھار اپنے بال بناتی اور دانتوں کو برش کرتی ہے اس کی بیوی لِن سال میں صرف ایک بار ہی نہاتی ہے جس کی وجہ سے وہ شدید ذہنی پریشانی کا شکار ہے لہٰذا اسے اس سے نجات دلائی جائے۔درخواست گزار نے عدالت سے کہا کہ وہ مزید یہ سب برداشت نہیں کرسکتا اور علیحدگی چاہتا ہے کیوں کہ شادی کو 10 برس ہوچکے ہیں لیکن صورتحال مزید خراب ہورہی ہے ان کی کوئی اولاد بھی نہیں ہے اور اس کا ذمہ دار بھی اس شخص نے اپنی اہلیہ کے صاف ستھرا نہ رہنے کی عادت کو ٹھہرایا ہے۔دوسری جانب لِن کا کہنا ہے کہ اس کا شوہر جھوٹ بول رہا ہے، اس کے ماں باپ نے اسے اپنے بیٹوں کی طرح رکھا تاہم عدالت نے درخواست گزار کے حق میں فیصلہ کیا۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ میاں بیوی کام کاج، خاندانی پس منظر اور دیگر معاملات میں ایک دوسرے سے بالکل مختلف ہیں اور گزشتہ دو برس سے الگ بھی رہ رہے ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ شادی مزید نہیں چل سکتی اور دونوں کا علیحدہ کر دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *