Imran-Khan-6 copy

ٹرمپ…….. کڑوی گولی ….. نگلنا پڑے گی ۔ عمران خان

اسلام آبادٟ:  تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے 2018کے انتخابات میں اگر وزیراعظم بنا تو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کروں گا، یہ ملاقات کڑوی گولی ضرور ہوگی تاہم نگلنی پڑے گی ۔ ۔انہوں نے امریکی خبررساں ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں کہا دہشت گردی کے خلاف جنگ سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں تھا لیکن افغانستان میں طالبان کو شکست اور وہاں امن قائم کرنے میں امریکی اتحادی افواج کی ناکامی پر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کو قربانی کا بکرا بنایا جو کہ انتہائی توہین آمیز تھا۔ عمران خان نے کہا امریکا نے پاکستان کو ٹشو پیپر کی طرح استعمال کیا جو انتہائی غلط تھا، فوج اور عوام نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دیں، ہماری معیشت تباہ ہوئی، ہزاروں لوگ شہید ہوئے، امن و امان تباہ ہوا لیکن امریکا نے ان کی قدر نہیں کی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *