download

پاکستان نیوزی لینڈ سیریز ختم ہونےپر ساری ذمہ داری مجھ پر ڈالدیں۔ انضمام الحق

لاہورٟ: قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے پاکستان نیوزی لینڈ سیریز ختم ہوجائے تو ساری ذمہ داری مجھ پر ڈال دیجئے گا بلکہ میں خود اپنی ذمہ داری قبول کرلوں گا، تاہم یہ حقیقت ہے کہ سلیکشن کمیٹی اور کوچ ایک ہی پیج پر ہیں اور تمام فیصلے مشاورت سے ہوتے ہیں۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کرکٹ ٹیم بہت برا کھیلی اور اس بدترین شکست پر کنڈیشنز کا بہانہ بنانا درست جواز نہیں۔ انہوں نےکہا یہ بات درست ہے کہ حریف ٹیم کے خلاف قومی ٹیم برا کھیلی، نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز مختلف ضرور ہیں لیکن اس کو جواز بنانا درست نہیں، ابھی سیریز کے 2 مزید میچ باقی ہیں اس لئے کوئی بیان دے کر اپنے کھلاڑیوں پر دبا¶ نہیں ڈالنا چاہتا، سیریز کے بعد کپتان ہو یا کھلاڑی سب سے پوچھیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *