10-outrageously-beautiful-places-for-autumn-03 copy

پاکستان کی خزاں رسیدہ بیٹنگ ، 74 رنز پر ڈھیر

ڈونیڈن : پاکستان کی کرکٹ ٹیم تیسرے ون ڈے میچ میں258 رنز کے تعاقب میں 74 رنز پر ڈھیر ہوگئی جس کے نتیجے میں نیوزی لینڈ نے ون ڈے سیریز 3.0 کی واضح برتری سے جیت لی ۔ ۔۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف مقررہ 50 اوورز میں 10 وکٹوں کے نقصان پر 257 رنز بنائے نیوزی لینڈ کے کولن منرو 8 رنز بنا کر فہیم اشرف کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے جب کہ اوپنر مارٹن گپٹل 45 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔ نصف سنچری بنانے والے کیوی کپتان کین ولیمسن 73 رنز بنا کر رومان رئیس کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، روس ٹیلر بھی نصف سنچری بنا کر شاداب کی گیند پرایل بی ڈبلیو ہوئے۔ بعدازاں ٹام لیتھم 35 رنز بنا سکے اور رومان رئیس کی گیند پر آؤٹ پر ہو گئے، ہینری نکہولس صفر پر شاداب خان کا نشانہ بن گئے ، مچل سینٹنر 6، ٹم ساؤتھی 6 اور ٹرینٹ بولٹ نے 13 رنز بنائے اور تینوں حسن علی کا شکار ہوئے جب کہ ٹوڈ ایسٹل 5 رنز بنا کر رومان رئیس کی گیند پر وکٹ گنوا بیٹھے ۔ ۔ پاکستان کی اننگز کا آغاز ہی مایوس کن تھا اوپنراظہرعلی اور محمد حفیظ کھاتہ ہی نہ کھول پائے اور پویلین کی راہ لی ۔، فخر زمان 2 رنز بنا پائے بابر اعظم 8، شعیب ملک 3، شاداب خان صفر، فہیم اشرف 10، حسن علی ایک، محمد عامر 10 رنز اوررومان رئیس 16 رنز بناکر میدان سے واپس لوٹ گئے ۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ 74 رنز نیوزی لینڈ میں کسی بھی انٹرنیشنل ٹیم کا دوسرا کم ترین اسکورہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *