111207121257-asif-ali-zardari-story-top

ن لیگ میں کوئی ایسا نہیں جو امریکہ سے تعلقات بہتر رکھ سکے ۔آصف زرداری

نواب شاہ : سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے امریکہ سے تعلقات بہتر نہ رکھنا حماقت ہے ۔ میاں نواز شریف کی بی ٹیم میں کوئی ایسا نہیں جو امریکہ سے تعلقات بہتر رکھ سکے ۔ آئین میں ٹیکنو کریٹ حکومت کی کوئی گنجائش نہیں ۔ حکومتی بی ٹیم کی کوتاہیوں کی وجہ سے یہ حکومت چلتی نظر نہیں آرہی ۔ عام انتخابات قبل از وقت نہیں ہونے چاہئیں انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا میرا اگر بلوچستان حکومت گرانے میں کوئی ہاتھ ہوتا تو پھر پنجاب حکومت کو بھی خطرہ ہونا چاہئے تھا۔انہوں نے واضح کیا کہ آئین میں ٹکنوکریٹ گورنمنٹ کا تصور نہیں ہے، وفاقی حکومت نے سبسڈی دینے سے اجتناب کرکے گنے کے کاشتکاروں کو نقصآن پہنچایا، مجھے سینیٹ اور عام الیکشن قبل از وقت نظر آ رہے ہیں، ہم برداشت کر کے آگے چلتے رہیں گے، سانحہ ماڈل ٹاون کے متاثرین کے مسائل کو دیکھ رہے ہیں ہم قادری صاحب کے ساتھ بیٹھیں گے ۔آصف زرداری نے کہا ن لیگ کا آئندہ پنجاب میں حکومت بنانا مشکل ہوگا آئندہ انتحابات میں میاں نواز شریف اپوزیشن میں ہونگے پنجاب جیسی پولیس پورے پاکستان میں نہیں ہے ۔ پنجاب حکومت اشتہاروں پر چل رہی ہے شہباز شریف کو اب سوچنا ہو گا۔ زینب قتل کیس میں پنجاب حکومت کی کارکردگی سامنے آگئی ۔ ہو سکتا ہے پی ایس پی اور ایم کیو ایم ایک ساتھ الیکشن لڑیں۔ زینب کے قتل کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا شہبا ز شریف قصور میں بچی کے ورثا سے تعزیت کے لئے رات کے اندھیرے میں گئے ۔ پنجاب حکومت امن و امان میں ناکام ہو چکی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *