Untitled-1 copy

آجتک بشری بی بی کا چہرہ نہیں دیکھا، طلاق ہونے پر شادی کی پیش کش کی ۔ عمران خان

اسلام آباد : تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کہا ہے میں آجتک بشری بی بی کا چہرہ نہیں دیکھا وہ پردہ کرتی ہیں بشری بی بی کی فیملی کو نقصان پہنچایا گیا بشری بی بی سے دو سال قبل ملاقات ہوئی بشری بی بی جیسا درجہ معرفت کسی اور کا نہیں دیکھا۔ شادی کی پیشکش میرا ذاتی معاملہ ہے میں نے شادی کا پیغام بھیجا اس کے بارے میں میری بہنوں کو بھی علم نہیں تھا اگر بات آگے بڑھتی تو میں سب کو بتاتا بشری بی بی کی طلاق ہونے پر میں نے شادی کی پیش کش کی۔ مجھے بلیک میل کرنے کرنے کے لئے پروپیگنڈہ کیا گیا انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بشری بی بی کی فیملی کنزرویٹو ہے ۔ اس معاملے پر بات کرتے ہوئے تکلیف ہوتی ہے ۔ میرا روحانی سفر 30 سال پہلے شروع ہوا تھا۔ جب بھی بشری بی بی سے ملاقات ہوئی انہوں نے پردہ کیا ۔ صوفی ازم پڑھنے کے بعد مجھے ایمان کی سمجھ آئی ۔ بشری بی بی میری روحانی رہنمائی کرتی ہیں کہا گیا میں تمام فیصلے روحانی پیر سے پوچھ کر کرتاہوں۔ تنقید کرنے والوں کو معرفت کے بارے میں کچھ علم نہیں مرشد سے روحانی مشورہ لیا جاتا ہے سیاسی مشور ہ نہیں لیا جاتا۔ میں جمہوری آدمی ہو ں اپنے فیصلے خود کرتا ہوں۔مجھے اپنے مستقبل کے بارے میں کوئی خوف نہیں۔ عمران خان نے کہا سانحہ اے پی ایس کے بعد قصور میں لوگوں کو غصے میں دیکھا۔ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ عوام کی خفاظت کرے۔ مظاہرین پر سیدھی گولیا ں چلائی گئیں۔ قصور میں بارہواں کیس تھا لوگ غصے میں گھروں سے باہر نکلے۔ انہوں نے متاثرہ خاندان کو پولیس اور پنجاب حکومت پر اعتماد نہیں۔ شہبا ز لوگوں سے چھپ کر صبح چار بجے بجے تعزیت کے گھر گئے۔شریف برادران نے پولیس کو تباہ کر دیا ۔پنجاب کا کوئی ادارہ کام نہیں کر ہا۔ ان کی ترجیحات سڑکیں بنانا ہے ۔ شہباز شریف 19 سال میں پنجاب حکومت کو درست نہیں کرسکے شریف برادران پنجاب میں 19 سال سے حکومت کر رہے ہیں شہبا ز شریف کو سانحہ ماڈل ٹاو پر مستعفی ہونا چاہئے تھا۔ شہبا ز شریف کی حکومت اشتہاروں پر چل رہی ہے ۔2400 پولیس اہلکار ان کی سیکورٹی پر مامور ہیں۔ سات سال میں سات ارب روپے ان کی سیکورٹی پر خرچ ہوا۔ انہوں نے کہا حدیبیہ کیس میں پورا خاندان ملوث ہے۔ نواز شریف 300 سو ارب روپے کی چوری کی۔ نواز شریف چوری بچانے کے لئے ملک کو داو پر لگانے کے لئے تیار ہیں۔ میرا نواز شریف سے کوئی ذاتی عناد نہیں ہے میں 21 سال سے کہہ رہا ہوں کہ نواز شریف کرپٹ ہیں نواز شریف کا بیٹا 600 کروڑ کے مکان میں رہتا ہے ۔ نواز شریف اور مریم نواز عدالتوں کی تو ہین کر رہے ہیں۔ نواز شریف کا اصل چہرہ سب کے سامنے آیا ہے شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں نواز شریف میرے لیڈر ہیں۔ چند حکمران پاکستان کو کنگال کر رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *