647_101516081801

اظہر علی کو ساتوںنمبر مل گیا

دبئیٟ :  ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کے اظہر علی ترقی کرتے ہوئے ساتویں پوزیشن سنبھال لی اس سے قبل ان کے پاس نویں پوزیشن تھی جبکہ ایک درجہ بہتری سے بولرز رینکنگ میں یاسر شاہ 14 ویں نمبر پر پہنچ گئے، جنوبی افریقہ کے کاگیسو ربادا نے جیمز اینڈرسن سے ٹاپ پوزیشن چھین لی۔ ٹیم رینکنگ میں تیسری پوزیشن پر آسٹریلیا کا قبضہ پکا ہوگیا، انگلش ٹیم کو پانچویں نمبر پر جانا پڑا، پاکستان بدستور ساتویں نمبر پر موجود ہے۔یں تاہم انھیں ترقی ٹیسٹ رینکنگ میں ملی ہے جہاں پر وہ نویں سے ساتویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں، ان کی ترقی میں دراصل جنوبی افریقی بیٹسمین ہاشم آملا کا اہم کردار ہے جوکہ کیپ ٹا¶ن میں ناکام رہنے کی وجہ سے تین درجہ تنزلی کا شکار ہوکر دسویں نمبر پر پہنچ گئے ۔انگلش اوپنر الیسٹر کک کو ایک درجہ تنزلی نے نویں نمبر پر پہنچادیا ہے، دو درجہ بہتری پاکر دنیش ندیمل آٹھویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں، ٹاپ پر آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ کی پوزیشن مستحکم ہے تاہم دو درجہ ترقی نے انگلینڈ کے قائد جوئے روٹ کو دوسرے نمبر پر پہنچادیا ہے، ایک درجہ تنزلی سے ویرات کوہلی تیسرے نمبر پر چلے گئے جبکہ دو درجہ خسارے نے چتیشورپجارا کو پانچویں نمبر پر پہنچادیا ہے۔ بولنگ میں پاکستان کے لیگ اسپنر یاسر شاہ انگلش پیسر اسٹورٹ براڈ کی ایک درجہ تنزلی سے براہ راست مستفید ہوتے ہوئے 14 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں، ٹم سا¶تھی کی 16 درجے پر ترقی نے کیشیو مہاراج کو 17 ویں نمبر پر پہنچادیا ۔ ٹاپ پر پروٹیز بولر کاگیسیو ربادا نے قبضہ کرلیا ہے جبکہ انگلینڈ جیمز اینڈرسن کو دوسرے نمبر پر جانا پڑا ۔ آل را¶نڈرز میں بدستور شکیب الحسن ہی ٹاپ پر ہیں۔ ادھر ٹیم رینکنگ میں ایشز سیریز میں 4-0 سے کامیابی حاصل کرنے والی آسٹریلوی ٹیم نے تیسری پوزیشن پر قبضہ کرلیا جبکہ ایک ساتھ 6 پوائنٹس کی کٹوتی نے انگلش ٹیم کو پانچویں نمبر پر پہنچا دیا ہے،

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *