article-1340773-0C907722000005DC-700_634x380 copy

کیلیفورنیا میںبارشوں , مٹی کے تودوں سے تباہی،13 افراد زندگی سے محروم

کیلیفورنیا: امریکی ریاست کیلی فورنیا میں طوفانی بارشوں کے بعد مٹی اور کیچڑ کے تودوں سے پیش آنے والے حادثات سے تیرہ افراد زندگی سے محروم ہو گئے سیکڑوں لاپتہ اور زخمی ہوگئے سیلاب اور کیچڑ کے سبب ساحلی ریل لائن تقریبا 50 کلومیٹر تک بند ہو گئی ، بتایا گیا ہے بارش کے ساتھ مٹی کے تودے اسی علاقے میں آئے جہاں گزشتہ ماہ جنگل کی آگ سے تباہی ہوئی تھی۔ سانتا باربرا کا¶نٹی کی ترجمان امبر اینڈرسن کے مطابق درجنوں لوگ سمندر اور جنگل کے درمیان محصور ہوکر رہ گئے، جن کی تلاش کے لیے سراغ رساں کتوں، ہیلی کاپٹرز اور دیگر ذرائع استعمال کئے جارہے ہیں۔ طوفانی بارشوں کے باعث واشنگٹن ڈی سی ،نیویارک سٹی ، بالٹی مور، فلاڈیلفیا اور بوسٹن سمیت کئی شہروں میں نظام زندگی درہم برہم ہے، ہزاروں پروازیں تاخیر کا شکار اور سیکڑوں منسوخ کردی گئی ہیں۔ امریکی محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے کے آ خر میں وسط مغربی اور شمال مشرقی ریاستوں میں نئے سمندری طوفان کی وارننگ جاری کردی اور شدید بارشوں کے امکان بھی بتایا گیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *