406027_11804157 copy

چیئرمین پی ٹی آئی نے مرشد خانہ اور جم خانہ میں کوئی فرق نہیں سمجھا۔ طلال چودھری

سلام آبادٟ: فاقی وزیر مملکت طلال چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان ہمارے جمہوری سسٹم میں بھی گھس بیٹھیا ہے اور یہ پہلا مرید ہے کہ اپنے پیر کے گھر گھس بیٹھیا بن کر گیا ہے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کو شدید تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا چیئرمین پی ٹی آئی نے مرشد خانہ میں اور جم خانہ میں کوئی فرق نہیں سمجھا، عمران خان کو معلوم نہیں کہ پیر کے گھر کیسے جاتے ہیں اور کلب کیسے جاتے ہیں،خان صاحب عجیب آدمی ہیں، انھیں کوئی اصول طریقہ پتا ہی نہیں۔انہوں نے کہا عمران خان اپنی پارٹی کی حالت دیکھ لیں،سینٹرل ورکنگ کمیٹی دیکھ لیں،ایک وہ چیئرمین ہے جسے شادی کا شوق ہے ،ایک نے نکاح پڑھانا ہوتا ہے دو چار بندے پی ٹی آئی کی سینٹرل کمیٹی میں گواہ ہیں ، دو چاروہ ہیں جنھوں نے بعد میں جھوٹے بیانات دینے ہوتے ہیں کہ شادی ہوئی کہ نہیں، پی ٹی آئی کی یہ پوری سینٹرل ورکنگ کمیٹی ہے ، یہی پوری پارٹی ہے ، عمران خان صاحب کے افیئرز کا بھی یہ دفاع کرتے ہیں، خواتین کوعمران خان کے میسجز کا بھی یہی لوگ دفاع کرتے ہیں عمران خان جمہوری نہیں ہیں، یہی مشرف کے ساتھی ہیں، عمران خان یہاں بھی چاہتے ہیں سسٹم نہ چلے۔ انہوں نے کہا بلوچستان میں کھیلے جانے والے کھیل کانقصان ن لیگ کونہیں پاکستان کوہوگا،ا بلوچستان کی پارٹیوں میں تفریق ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے ،یہ نہیں ہو سکتا ن لیگ مقدمات ،اس طرح کے فیصلوں یا تحریکوں سے ہارمان لے، ہم اپنے اصول پر قائم رہیں گے ، نہ ڈیل کریں گے نہ ڈھیل دیں گے ،اپنے موقف پر کھڑے رہیں گے، نواز شریف کی قیادت میں الیکشن لڑیں گے ، ہم اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔طلال چودھری نے کہا ڈاکٹر طاہرالقادری کے پیچھے اتحاد پیپلزپارٹی اورپی ٹی آئی کاہے،یہ لوگ نہیں چاہتے کہ سینیٹ یاعام انتخابات وقت پرہوں طاہرالقادری کے دائیں بائیں ایک طرف پیپلزپارٹی دوسری طرف پی ٹی آئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *