1051710-buddytinyrobot-1515445268-224-640x480 copy

دادی جیسی خوبیوں والا روبوٹ آگیا

لاس ویگاس: دادی جیسی خوبیاں رکھنے والا روبوٹ بھی مارکیٹ میں آگیا۔یہ روبوٹ بچوں پر دادی اماں کی طرح نظر رکھتا ہے اور ریاضی کے مضمون میں ان کی مدد کرتا ہے۔ اس روبوٹ کا نام کمپنی نے ’بڈی‘ رکھا ہے ۔ اس کی قیمت 1550 ڈالر رکھی گئی ہے۔جلد ہی مارکیٹ میں فروخت کے لئے پیش کر دیا جائے گا۔ یہ روبوٹ امریکی شہر لاس ویگاس میں ”کنزیومر الیکٹرونکس شو“ (سی ای ایس) میں پیش کیا گیا جو دنیا میں ٹیکنالوجی کی سب سے بڑی نمائش سمجھی جاتی ہے۔ یہ نمائش 5 تا 8 جنوری جاری رہی۔ بچوں نے یہ روبوٹ بہت پسند کیا جبکہ بڑے بھی اس سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے ۔زن اور جسامت میں چھوٹا، شرارتی اور اس قابل ہے کہ بچوں پر دادی اماں کی طرح نظر رکھ سکے۔ اسی لیے اس روبوٹ کی ایل سی ڈی پر دادی اماں کی آنکھیں ہی لگائی گئی ہیں تاکہ بچے کوئی بھی شرارت کرتے ہوئے اس روبوٹ اور اس کی آنکھوں کو دیکھ کر محسوس کریں کہ ان کی نگرانی ہورہی ہے۔ اس روبوٹ میں سیکیورٹی فیچرز بھی فراہم کیے گئے ہیں جن کی بدولت یہ گھر میں گھسنے والے نقب زن یا چور کو پکڑوانے میں بھی کامیاب ہوسکتا ہے، ساتھ ہی اس میں آیو اور ویڈیو ریکارڈنگ کے عمومی آپشن بھی موجود ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *