Untitled-1 copy

پروپوز کیا شادی نہیں کی

اسلام آبادٟ: ملک بھر میں ہلچل مچادینے والی عمران خان کی تیسری شادی کی خبر کی تردید کر دی گئی ۔ تحریک انصاف نے چیرمین عمران خان کی شادی سے متعلق باضابطہ بیان جاری کردیا تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے کہا ہے کہ عمران خان نے ابھی بشری مانیکا سے شادی نہیں کی بلکہ انہیں صرف شادی کا پیغام دیا ہے۔عمران خان نے بشری مانیکا کو پروپوز کیا ہے جب کہ بشری مانیکا نے بچوں اور خاندان سے بات چیت کے لیے وقت مانگا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی شادی کی خبر دینے والے صحافی نے انتہائی نجی معاملے کو پبلک کیا جس پر افسوس ہے، اور پبلک لائف نہ رکھنے والی خاتون کی زندگی کو پبلک کیا گیا۔انہوں نے کہا بیان ریکارڈ کی درستگی کے لئے دیا جا رہا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *