Untitled-1 copy

ٹرمپ کی پاکستان کےخلاف پالیسی فاش غلطی، نیویارک ٹائمز بول اٹھا

نیو یارکٟ :امریکہ کے معروف جریدے نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان کے خلاف پالیسی کو فاش غلطی قرار دیدیا۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے ڈونلڈ ٹرمپ کوتنبیہہ کی ہے کہ امریکا کودی گئی رسائی پاکستان کسی بھی لمحے بند کرسکتا ہے اس لیے وہ پاکستان سے منہ پھیرنے کے متحمل نہیں ہوسکتے پاکستان نے اہم خفیہ معلومات اکثرامریکا کوفراہم کی ہیں، افغانستان کیلیے ہرفوجی پروازپاکستانی فضا سے گزرتی ہے اورزیادہ ترسپلائی پاکستانی ریل یا روڈ سے ہوتی ہے، یہ دیکھنا ہوگا کہ امداد منجمد کرنے پرپاکستان تعاون کرتا بھی ہے یا نہیں، پاکستان کے خلاف فیصلے سے لگتا نہیں کہ ٹرمپ کے پاس اثرات سے نمٹنے کی پالیسی ہے جب کہ امریکا کودی گئی رسائی پاکستان کسی بھی لمحے بند کرسکتا ہے اکستان کے زیادہ تعمیری تعاون کیلیے ٹرمپ کوسفارتی طریقے اپنانے چاہئیں، امریکا کوسعودی عرب اور امارات سے نئے دوستانہ تعلقات استعمال میں لانا چاہیے، ان دونوں ممالک کے ذریعے طالبان کی خلیج فارس میں فنڈ اکھٹا کرنے کی کوشش ناکام بنانا چاہیے جب کہ پاکستان سے تعاون کیلیے ٹرمپ کوشورمچانے کے بجائے خاموش بات چیت کی ضرورت ہے۔۔اخبار کے مطابق ٹرمپ اس بات کے متحمل نہیں ہوسکتے کہ پاکستان کو چھوڑ دیں، اس صورت میں پاکستان، چین کا زیادہ قریبی اتحادی بن سکتا ہے، ٹرمپ کا پرانے پارٹنرز کو امریکا سے دورکرنے کا فیصلہ چین کیلیے فائدہ مند ثابت ہوگا، بھارت کے خلاف زیادہ سخت رویہ اپنا سکتا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *