23711-NawazSharifAFP-1408367645-993-640x480

لاڈے کے لئے ہر روز نئی ڈیل اور ڈھیل تلاش نہ کی جائے ۔ نواز شریف

اسلام آباد : سابق وزیر اعظم نواز شر یف نے کہا ہے پردے کے پیچھے کہانی نہ رکی تو چار سال کی کہانی عوام کو بتاونگا جمہوریت کو اصل شکل میں چلنے دیا جائے کوشش کی جا رہی ہے کہ انتخابات مین ایک جماعت کا راستہ روکا جائے ملک کی تقدیر منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات سے جڑی ہے ہر سیاسی جماعت کو یکساں مواقعے ملنے چاہئیں.انہوں نے پریس کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا جن کو عوام نے مسترد کر دیا ان کو مسلط کرنے کے منصوبے نہ بنائے کسی لاڈے کے لئے ہر روز نئی ڈیل اور ڈھیل تلاش نہ کی جائے خفیہ کالز سے کسی کے راستے بند نہ کئے جائیں عوام کی رائے اور ووسٹ کے تقدس کو پامال نہ کریں عوام کی رائے کا رخ موڑنے کی سازش ہو رہی ہے یہاں 70 سال سے یہ اصول رہا ہے کہ عوام کی رائے درست نہیں ہوتی غلام جمہوریت آمریت کی شکل ہوتی ہے نواز شریف نے کہا جمہوریت کو خواہشات کا غلام نہ بنایا جائے آج تک ایک بھی وزیر اعظم اپنی آئینی مدت پوری نہیں کر سکا ہمارے ملک میں پہلے انتخابات قیام پاکستان کے 32 سال بعد ہوئے ۔ پس پردہ کارروائیاں نہ رکیں تو تمام ثبوت سامنے لاونگا عوام کی چار سال کی کہانی بھی سناونگا اور بتاوں گا کہ کیا ہونے جا رہا ہے انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ٹرمپ کی طرف سے غیر سنجیدہ ٹوئٹ جاری ہونا افسوسنا ک ہے امریکی صدر کو سفارتی اخلاقیات کا خیال رکھنا چاہئے نائن الیکون کے بعد سب سے بھاری قیمت پاکستان نے ادا کی ہم 17 سال سے ایسی جنگ میں گھسے ہیں جو ہماری نہیں ہمیں امداد کے طعنے نہ دئیے جائیں ا نہوں نے ہمیں اپنے گھر کی فکر کرنی چاہئے سوچنا چاہئے کہ دنیا ہمارے بارے میں منفی سوچ کیوں رکھتی ہے ہمیں بہت سے سوالات کا جواب تلاش کرنا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *