Pak-flag-640x480 copy

پاکستان کا فاتحانہ آغاز، نیوزی لینڈ شکست سے دوچار

نیلسنٟ  پاکستان نے نیوزی لینڈ میں فتح سے دورہ نیوزی لینڈ کا آغاز کر دیا ۔ پاکستان نے نے نیوزی الینڈ الیون کو پریکٹس میچ میں 120 رنز سے شکست دے دی۔وارم اپ میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 341 رنز بنائے اظہر علی اور فخرزمان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچریاں بنائیں، اظہر علی 104 اور فخر زمان نے 106 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے، دونوں بلے بازوں نے 206 رنز کی شراکت قائم کی تو فخر زمان نے بابراعظم کو بیٹنگ کا موقع دیا اور گراؤنڈ سے باہر چلے گئے۔فخر زمان نے 84 گیندوں پر 3 چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے 106 رنز بنائے، اسی طرح اظہر علی بھی 105 گیندوں پر ایک چھکے اور 8 چوکوں کی مدد سے 104 رنز بناکر ریٹائرڈ ہوئے۔ بابراعظم 6، محمد حفیظ 5، شعیب ملک ایک، کپتان سرفراز احمد 21، شاداب خان 24، فہیم اشرف 17 اور حسن علی 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ محمد عامر 5 اور رومان رئیس بغیر کوئی رنز بنائے ناٹ آؤٹ رہے۔پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جب کہ فہیم اشرف نے 2، محمد عامر، حسن علی، فخر زمان اور رومان رئیس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔نیوزی لینڈ الیون کی جانب سے مچل ڈیوڈسن 54 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے، دیگر کھلاڑیوں میں جیک بوائل اور بین بیکروفٹ 20،20، بھارت پوپلی 16 اور نیوزی لینڈ الیون کی قیادت کرنے والے فریسر کولسن 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے نیوزی لینڈ کی ٹیم 47.1 اوورز میں 221 رنز بنا نے میںکامیاب ہو سکی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *