download (2) copy

نئے سال کی آمد کے ساتھ ہی شدید سردی کی پیش گوئی

لاہور:  نئے سال کی آمد کے ساتھ ہی شدید سردی کی پیش گوئی بھی کر دی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سال کا آغاز پاکستان میں کولڈ ویو سے ہو گا اور گلگت سے کراچی تک یخ بستہ ہوائیں تمام علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لیں گی۔چیف میٹرولوجسٹ ڈاکٹر حنیف کے مطابق نئے سال کے آغاز سے ہی کولڈ ویو ملک کے زیادہ تر حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے گی اور یخ بستہ ہوائیں ملک کے طول و عرض میں چلیں گی۔ کولڈ ویو کا زیادہ فوکس بلوچستان میں رہے گا جہاں آئندہ دو روز بعد کوئٹہ سمیت صوبے میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر جائے گا۔یہ بھی بتایا گیاہے کہ کراچی سمیت سندھ کی ساحلی پٹی اور تمام میدانی علاقوں میں ٹھنڈی ہوا¶ں کا سلسلہ داخل ہوگا اور ملکی بالائی علاقے بھی کولڈ ویو کے زیر اثر آئیں گے۔بارشوںکے متعلق محکمہ موسمیات نے کہا ہے 8 سے 10 روز بعد پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بارانی علاقوں میں بارش ہو سکتی ہے جبکہ موسم سرما کی اچھی بارشیں اور برف باری کا فی الحال امکان نہیں، جنوری میں معمول سے کم بارشیں ہوں گی، بارشیں کم ہونے سے کولڈ ویو اور دھند بنتی ہے، مزید ایک ہفتے تک میدانی اور کراچی سمیت سندھ کی ساحلی پٹی پر موسم خشک رہے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *