636492792706076157-mug1

ڈرون کے ذریعے منشیات فروشی، امریکہ میں میاں بیوی پکڑے گئے

کیلی فورنیاٟ: امریکہ میں ترقی یافتہ منشیات فروش میاں بیوی پکڑے گئے ا،پولیس کے مطابق 39 سالہ پال بیلڈاسر اور 31 سالہ ایشلے لورین کارول پر تین مرتبہ ممنوعہ نشہ آور اشیا فروخت کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ منشیات رکھنے اور بچوں کو خطرے میں ڈالنے کے الزامات بھی عائد کیے گئے ۔ میاں بیوی گھر کے پچھلے باغ سے ڈرون ا ڑاتے تھے اور قریبی پارک میں منشیات کی پڑیاں گرا دیتے جہاں پہلے سے موجود منتظر گاہک انہیں اچک لیتے ہیں۔ پولیس نے نوٹ کیا ے کہ ایک مخصوص وقت میں ڈرون ان کے گھر سے پرواز کرتا ہے اور تھوڑی دیر میں ایک پارک تک جاکر واپس آجاتا ہے اس شک کے بعد اس جوڑے کی گرفتاری عمل میں آئی ۔ پولیس نے بتایا ملزموں کے گھر سے میتھم فیٹامینٟمیتھٞ، ایل ایس ڈی اور کھلا ہوا بہت سا پاوڈر ملا ہے جس کی شناخت فینٹنائل کے طور پر ہوئیے یہ تمام مواد نشہ آور اور ممنوعہ منشیات میں استعمال ہوتا ہے۔تفتیش میں مزید انکشافات کی امید ظاہر کی گئی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *