bilawal-bhutto-afp_650x400_51513176944 copy

دہشتگرد نے بس گولی چلائی، والدہ کا قاتل پرویز مشرف کو سمجھتا ہوں۔ بلاول بھٹو

کراچیٟ: پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے بینظیر بھٹو قتل کیس میں حقائق چھپائے جا رہے ہیں، عدالتی فیصلے نے انصاف کو مذاق بنا کر رکھ دیا۔دہشتگرد نے بس گولی چلائی، ذاتی طور پر والدہ کا قاتل پرویز مشرف کو سمجھتا ہوں، آصف زرداری کو قاتل سمجھنا مظلوم کو ظالم قرار دینے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا مشرف نے حالات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے والدہ کو قتل کروایا۔مشرف نے بینظیر بھٹو کو دھمکی دی تھی کہ ان کے تحفظ کی ضمانت تعاون پر منحصر ہے، حملے والے روز بی بی کی سکیورٹی اور ذاتی حصار بھی ہٹا دیا گیا، ایسے اتفاقات پر یقین نہیں رکھتا۔ انہوں نے کہا مجھے نہیں معلوم فون پر کس نے ہدایت دی، لوگوں یا اداروں پر بلاوجہ الزام تراشی نہیں کرونگا۔ انہوں نے بینظیربھٹو کے قتل کے مقدمے میں نامزد ملز موں کی بریت سے متعلق فیصلے پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ریاست میں اتنی طاقت نہیں کہ وہ قانون کے مطابق آمر کا احتساب کرسکے۔ عدالت نے اقوام متحدہ کی تفتیش، فون کالزکی ریکارڈنگ اور ڈی این اے سے ملنے والی شہادتوں کو نظر انداز کیا، اس لیے وہ سمجھتے ہیں کہ بے نظیربھٹو قتل کیس کے فیصلے نے انصاف کا مذاق بنا کر رکھ دیا، ہمارا خیال تھا کہ پرویز مشرف کو بچانے کے لیے ان لوگوں کو قربانی کا بکرا بنا کر سزائیں دی جائیں گی جنھوں نے عدالت کے سامنے اعتراف جرم کیا لیکن ایسا بھی نہیں ہوا۔ عدالت نے پہلے ان پولیس افسران کو سزا دی جنھوں نے جائے وقوعہ دھو ڈالا تھا لیکن پھر ان کی ضمانت بھی منظور ہوئی اور اب وہ واپس اپنی ڈیوٹی پر بھی آچکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *