ghalb

غالب کی سالگرہ, گوگل بھی جھوم اٹھا

لاہورٟ:عظئم شاعر مرزا اسد اللہ خان غالب کی 220 ویں سالگرہ کے موقعے پر گوگل بھی جھوم اٹھا اور مرزا غالب کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے ڈوڈل متعارف کرادیا۔غالب وہ پہلے شاعر تھے جنہوں نے اردو شاعری کو ذہن سے نواز ۔ نثر نگاری میں بھی انفرادیت ان کے نصیب میں لکھی تھی منفرد انداز سے خط نگاری کی؛ اور یوں غالب کے خطوط اپنے لب و لہجے، اندازِ بیان، لفظوں کے انتخاب اور نثر میں شاعرانہ انداز کے باوصف اردو ادب کا وہ شاندار سرمایہ ثابت ہوئے جسے ان کے انتقال بعد یکجا کیا گیا۔مرزا غالب 27 دسمبر 1797 کو آگرہ میں پیدا ہوئے۔ 5 سال کی عمر میں والد کی وفات کے بعد غالب کی پرورش چچا نے کی تاہم 4 سال بعد چچا کا سایہ بھی ان کے سر سے اٹھ گیا۔ مرزا غالب کی 13 سال کی عمرمیں امرائ بیگم سے شادی ہو گئی جس کے بعد انہوں نے اپنے آبائی شہرکو خیرباد کہہ کر دہلی میں مستقل سکونت اختیارکرلی۔ وہ 15 فروری 1869 کو دہلی میں انتقال کر گئے لیکن ان کی شاعری کا سورج کبھی نہ ڈھلا۔کوئی غالب جیسا نہ بن سکا۔ غالب کل بھی استاد تھے اور آج بھی اسی درجے پر فائز ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *