download copy

سلمان خان کا ستارہ سب سے بلند، 232. کروڑ روپے کماکر میدان مار لیا

ممبئی: لیجنڈ اداکار سلمان خان نے مالی طور پر سب اداکاروں کو مات دیدی۔ وہ انڈیاکی ٹاپ 100 سیلبرٹی لسٹ میں پہلے نمبر آگئے جبکہ شاہ رخ خان کو دوسرا نمبر ملا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فوربس انڈیا سیلبرٹی لسٹ گذشتہ سال اکتوبر سے رواں سال ستمبر تک سیلبرٹیز کی فلموں اور انٹرٹینمنٹ کی دنیا میں کمائی کے حوالے سے ترتیب دی گئی جس میں اداکار سلمان خان فلم ٹیوب لائٹ کے باکس آفس پر کم بزنس کرنے کے باوجود مختلف برانڈز کے اشتہارات کرنے کے بعد 232.83 کروڑ کما کر بھارت میں پہلے نمبر پر رہے ۔شاہ رخ خان 170.5 کروڑ کے ساتھ دوسرے اور بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اکشے کمار رواں سال فلم ٹوائلٹ ایک پریم کتھا، جولی ایل ایل بی2 اور نام شبانہ میں نظرآئے ۔ اکشے کمار نے 98 کروڑ 25 لاکھ کی رقم کماکر چوتھا نمبر حاصل کیا۔ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان 68 کروڑ 75 لاکھ کماکر چھٹے نمبر پر ہیں ۔ پریانکا چوپڑانے کمائی کے لحاظ سے دیگر تمام اداکارا¶ں کو شکست سے دوچار کر دیا اور رواں سال 68 کروڑ کمائے اور فہرست میں ساتواں نمبر حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *