1470647720_bus-accident

بھارت میں بس دریا میں گرنے سے 32 مسافر زندگی سے محروم

نئی دہلی :  بس دریا میں گرنے سے 32 مسافر زندگی سے محروم ہو گئے متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔ حادثہ بھارتی ریاست راجستھان میں پیش آیا۔ بس کے مسافر اتر پردیش، مدھیا پردیش، راجستھان اور آسام سے تعلق رکھتے تھے جن میں سے بڑی تعدادمذہبی رسوم کی ادائیگی کےلئے ملارنا چور میں جا رہی تھی کہ بس کا اگلا ٹائر پھٹنے سے بس کنٹرول نہ کی جا سکی اور سو فٹ اونچے پل سے دریاے بناس میں جا گری ۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جس وقت بس کو حادثہ پیش آیا اس وقت گاڑی کو سولہ سالہ ڈرائیور چلا تھا جو ناتجربہ کاری کے باعث گاڑی کنٹرول نہ کر سکا۔ بس میں پچاس مسافر سوار تھے ۔ لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال متنقل کر دیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *