Israel

اسرائیلی فوج کی نہتے فلسطینیوں پر فائرنگ چار نوجوان شہید ، 100 زخمی

غزہٟ : مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی فوج نے نہتے فلسطینیوں پر فائرنگ کرکے چار نوجوانوں کو شہید اور 100 سے زائد کو زخمی کردیا فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ اور مغربی کنارے میں نہتے فلسطینیوں کے احتجاج کو دبانے کے لیے اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے مزید 4 شہری شہید ہوگئے ہیں۔ جام شہادت نوش کرنے والوں میں دونوں پیروں سے معذور 29 سالہ ابراہیم ابوطوریہÃ بھی شامل ہے جو 2008 میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں اپنے دونوں پیروں سے محروم ہوا تھا۔فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ دس روز کے دوران علاقے میں نئی انتفاضہ تحریک کے آغاز سے اب تک 2700 سے زائد فلسطینی زخمی ہوچکے ہي ۔ امریکا کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کو دارالحکومت قرار دیئے جانے کے بعد سے فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں مزاحمت کی نئی لہر ابھر کر سامنے آئی ہے، مغربی کنارے اور غزہ میں نہتے فلسطینی مسلسل سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں جواب میں اسرائیلی فوج مظاہرین پر آنسو گیس اور ربڑ کی گولیاں برسانے کے علاوہ فائرنگ سے باز نہیں آرہی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *