500895-QamarZamanKaira-1359579565-449-640x480

سلم لیگ ن والے لاتوں کے بھوت ہیں باتوں سے نہیں مانتے۔ قمر زمان کائرہ

ملاہور:  پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کسی کو جمہوریت ڈی ریل نہیں کرنے دینگے ۔ ۔ مسلم لیگ ن والے لاتوں کے بھوت ہیں باتوں سے نہیں مانتے ۔ فاٹا کو خیبر پختونخواہ میں شامل ہونا چاہئے ۔ حیرت ہے سپیکر قومی اسمبلی کچھ کہتے ہیں اور وزیر اعظم کچھ کہتے ہیں۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہم احتجاج کرنے والوں کے ساتھ معاملات طے کرتے تھے ۔فضل الرحمان اس کے برعکس کر رہے ہیں۔ سینٹ میں پیپلزپارٹی کی پورزیشن مضبوط ہے ۔ جماعت اسلامی پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد میں ہے قمر زمان کائرہ نے کہا پیپلزپارٹی کرائسز سے گزرتی رہی ہے یہ کوئی نئی بات نہیں۔ ۔ عمران خان کیس میں عدالت سے انصاف کی امید ہے ۔ بالا خر عمران خان پر بھی وقت آگیا ۔ عمران خان کی بہت سی باتوں کی سمجھ نہیں آتی ۔ انہوں نے عمران خان کے جناح کیپ پہننے پر کہا کہ عمران خان کو ٹوپی اچھی لگی ہے اگر انہوں نے خود پہنی ہے تو ٹھیک وگرنہ کسی اور نے پہنائی ہے تو اللہ خیر کرے۔ انہوں نے وزیر اعظم کے بارے میں کہا  وزیر اعظم کو خود یقین نہیں ہلے کہ وہ وزیر اعظم بن چکے ہیں۔ ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *