1024170-erdogan-1513078906-115-640x480 copy

ٹرمپ سے مشرق وسطی کو خطرہ، روس اور ترکی مذمت

  اانقرہ:  ترکی  اور روس نے مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق ٹرمپ کے اعلان کو خطے کے امن کےلیے خوفناک قرار دے دیا ۔ بتایا گیا ہے کہ  روسی صدر ولادی میرپیوٹن نے ترکی کے ایک روزہ دورے کے دوران   ترک صدر رجب طیب اردگان سے ملاقات  کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کی جس میں دونوں صدور نے امریکی اعلان کی بھرپور مخالفت کرتے ہوئے بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے  کو خطے کے لئےشدید خطرہ قرار دیا ۔ دونوں صدور کے مطابق  مشرق وسطیٰ پہلے ہی تنازعات میں گھرِا ہوا ہے اور اب امریکی صدر کے اعلان نے خطے میں کشیدگی کو  مزید تقویت دی ہے  اس اقدام سے امن عمل کو شدید دھچکا پہنچے گا اور پورا خطہ آگ کی لپیٹ میں آجائے گا۔ روسی نے کہا امریکی اعلان سے نہ صرف دنیا بھر کے مسلمانوں بلکہ دیگر مذاہب کے پیروکاروں میں بھی شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ طیب اردگان نے بتایا کہ ملاقات کے دوران روسی صدر نے نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی تشدد اور مظالم کی پرزور مذمت کرتے ہوئے مسئلے کا پرامن حل مذاکرات کے ذریعے نکالنے پرزور دیاہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *