knowledge-is-power4

لاہور ہائیکورٹ کا 9 سالہ بچی کو نویں جماعت میں داخلے کا حکم

لاہور: عدالت نے چئیرمینلاہور تعلیمی بورڈ کو 9 سالہ بچی کو نویں جماعت میں داخلہ دینے حکم دیدیا بتایا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے9 سالہ سحر خالد کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کے وکیل خالد محمود نے کمسن بیٹی سمیت پیش ہو کر موقف اختیار کیا کہ ان کی بیٹی سحر خالد پرائمری ایجوکیشن کمیشن سے آٹھویں جماعت کا امتحان پاس کر چکی ہے اور اس کے نویں جماعت میں داخلے لئے متعدد سکولوں سے بھی رجوع کر رہا ہوںلیکن سکولوں کے پرنسپل صاحبان عدالتی حکم کے باوجود طالبہ کو اگلی جماعت میں داخلہ نہیں دے رہے، درخواست گزار کے والد نے مزید موقف اختیار کیا کہ بیٹی کے داخلے کے لئے چیئرمین لاہور تعلیمی بورڈ سے بھی رجوع کیا مگر چیئرمین نے اگلی جماعت میں داخلہ دینے کے لئے 40ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا ، عدالتی استفسار پر انہوں نے آگاہ کیا کہ چیئرمین تعلیمی بورڈ نے عدالتی حکم کا فائدہ صرف عدالت سے رجوع کرنے والے طلبائ کو دینے کا کہہ کر 9 سالہ سحر خالد کو اگلی جماعت میں داخلہ دینے سے انکار کر دیا ہے ،درخواست گزار کی بیٹی کو نویں جماعت میں داخلہ دینے کا حکم دیا جائے، عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد درخواست نمٹاتے ہوئے 9 سالہ بچی کو نویں جماعت میں داخلہ نہ دینے کے خلاف درخواست پر چیئرمین لاہور تعلیمی بورڈ کو درخواست گزار کو عدالتی حکم کے مطابق داخلہ دینے کا حکم دے دیاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *