khawaja-saad-ra-june

مخالفین ہمیں ہرانے کےلئے شیطان سے بھی اتحاد کےلئے تیار ہیں۔ خواجہ سعد رفیق

۔لاہور:  وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے مخالفین ہمیں ہرانے کےلئے شیطان سے بھی اتحاد کرنے کےلئے تیار ہیں۔ سانحہ ماڈل ٹاون کا فیصلہ عدالت میں ہی ہوگا۔ اللہ کرے انتخابات وقت پر ہوں۔وبوٹس کی سیاست نے پاکستان کو ہمیشہ خراب کیا۔ کراچی کی ایک جماعت بھی روبوٹ کی سیاست کر رہی ہے ۔ چودھری برادران بھی روبوٹ ہیں وہ خود آپریٹ نہیں ہوتے ۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا عدالتوں کے فیصلے اچھے لگیں یا برے لگیں ماننے پڑتے ہیں۔ انہوں نے کہا چوک چوراہوں میں آکر بیٹھنے سے شہریوں کو نقصان ہوتا ہے ۔ مذہب کے نام پر سیاست نہیں کرنی چاہئے ۔پیپلزپارٹی ،پی ٹی آئی اور دیگر جماعتیں مسلم لیگ ن کو گرانہیں سکتیں ہم حالات سے گھبرانے والے نہیں ۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا مخالف سیاسی جماعتوں کو ناکامی ہو گی ۔آصف زرداری سمجھدار اور شاطر ہیں پیپلزپارٹی کے اپنے مسائل ہیں۔ جھوٹ بولنے سے پرہیز کیا جائے تو جمہوریت چل سکتی ہے ۔ ہم آئین اور ووٹ کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہم سول بالا دستی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔ مخالفین سیاسی صف بندی کر رہے ہیںہمیں کوئی اعتراض نہیں ایسا ہونا ہی تھا۔پیپلز پارٹی کی بس اب مس ہو چکی ہے ۔ نوجوان قیادت کے کمزور کندھوں پر بہت زیادہ بوجھ ہے ۔ہم آئین کی حکمرانی کےلئے کردار ادا کر رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *