Untitled-1 copy

اب زرداری کی باری۔۔۔ کراچی آرہا ہوں۔ عمران خان

اسلام آبادٟ: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے اگلے ہفتے کراچی آ رہا ہوں کہ تحریک انصاف سندھ کو زرداری اور اسکے کرپٹ چیلوں کے چنگل سے چھڑوائے گی اور نواز کوکٹہرے میں لے آئے اب زرداری کی باری ہے۔ ۔ انہوں نے یہ باتیں تحریک انصاف سے مرکزی سینئر نائب صدر علی زیدی سے کہیں جو ان سے ملاقات کےلئے بنی گالہ آئے تھے ۔ عمران خان نے کہا سندھ میں پیپلزپارٹی کی لوٹ کھسوٹ ناقابل برداشت ہے ،عوام سے مل کر زرداری اور ٹولے کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔ ، سندھ پرخصوصی نظرہے، تبدیلی لائے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے اورپاکستان اور سندھ کے وجود کو کرپشن سے پاک کرنے کیلئے کرپشن کے امام کا تعاقب کریں گے۔ اس موقعہ پر ف علی زیدی نے کہا کہ سندھ پیپلز پارٹی کی بدترین انتظامی کارکردگی کی بھینٹ چڑھ رہا ہے، سندھ کے ظالم حکمران عوام سے پینے کے صاف پانی جیسا بنیادی حق بھی ہتھیا چکے ہیں، ٴٴروٹی، کپڑا، مکانٴٴ اور ٴٴجئے مہاجرٴٴجیسے کھوکھلے نعرے لگا کر سندھ کے عوام کی رگوں میں زہر اتارا جا رہا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *