orange-line copy

اورنچ لائن ٹرین منصوبے میں تاخیر کا ازالہ محنت، عزم اور جذبے کے ساتھ

لاہورٟ: وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے اورنچ لائن ٹرین منصوبے میں تاخیر کا ازالہ محنت، عزم اور جذبے کے ساتھ کریں گے۔ اورنج لائن منصوبہ عوام کو باوقار سفری سہولیات فراہم کرےگا۔ تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے سپریم کورٹ کی جانب سے پنجاب حکومت کو اورنج لائن ٹرین منصوبے کی تعمیر کا گرین سگنل ملنے کے بعد مختلف مقامات پر تعمیراتی کام کی رفتار کا جائزہ لیا۔ وہ ہفتے کی صبح سویرے اورنج لائن ٹرین منصوبے کے روٹ پر پہنچے انہوں نے جین مندر کے قریب انڈر گراؤنڈ سٹیشن کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو منصوبہ جلد ازجلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اسے مکمل کرنے کے لیے دن رات ایک کردیں ،۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *