Untitled-1 copy

بھارتی جاسوس کلبھوشن کو والدہ اور بیوی سے ملاقات کی اجازت

اسلام آباد:  پاکستان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو سے اُس کی والدہ اور بیوی کو ملاقات کی اجازت دے دی ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل  نے بتایا پاکستان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو سے اِس کی بیوی کو ملنے کی اجازت دی تھی تاہم بھارت نے پاکستان سے درخواست کی کہ کلبھوشن کی اہلیہ سے پہلے اس کی والدہ کو ملنے کی اجازت دی جائے، پاکستان نے بھارتی درخواست کو منظور کرلیا ہے اور کلبھوشن یادو سے والدہ اور بیوی دونوں کو ملنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔انہوں نے کہا   فیصلے کے حوالے سے بھارت کو آگاہ کردیا گیا ہے اور بھارتی جاسوس سے اہل خانہ کی ملاقات 25 دسمبر کو ہوسکتی ہے جب کہ ملاقات میں بھارتی ہائی کمیشن کے ایک اہلکار کو بھی موجود ہونے کی اجازت ہوگی اور سب کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہندوستان پاکستان سے لڑ کر کشمیر حاصل نہیں کر سکتا۔ ترجمان دفتر خارجہ  نے  امریکی وزیردفاع جیمز میٹس کے دورہ پاکستان سے قبل امریکی سی آئی اے کے ڈائریکٹر کے الزامات کا جواب دیتے  کہا  ایک اہم دورے سے قبل امریکی حکام کا بیان غیرضروری اور حقائق کے منافی ہے  پاکستان سے دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کا خاتمہ ہوچکا ہے اب اس طرح کے الزامات دو طرفہ تعلقات کو متاثر کرسکتے ہیں

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *