images

انتیس لاکھ فوت شدہ ووٹرز انتخابی فہرستوں سے حذف

اسلام آباد: الیکشن کمیشن وفات پانیوالے افراد کا نام ووٹنگ لسٹ سے نکالنے کےلئے متحرک ہوگیا اب تک 29 لاکھ فوت شدہ ووٹرز انتخابی فہرستوں سے حذف ہو چکے ہیں۔اس ضمن میں الیکشن کمیشن نے انتخابی فہرستوں میں 30 لاکھ سے زائد فوت شدہ ووٹرز شامل ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فوت شدہ شخص کی فوتگی کی رپورٹ متعلقہ یونین کونسل میں جمع کرانا خاندان کے افراد کی ذمہ داری ہے۔ یونین کونسل کے متعلقہ اہلکار کی بھی ذمہ داری ہے کہ فوت شدہ ووٹروں کے کوائف ضلعی الیکشن کمشنر کو بھی مہیا کرے۔یونین کونسل یا نادرا کی طرف سے رپورٹ موصول ہوتے ہی فوت شدہ ووٹر کا نام انتخابی فہرست سے حذف کیا جاتا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *