Wishing a-Very-Happy-Birthday-To-Legend-Imran-Khan09835671_2016104232228

طاہر القادری ہم ٓٓ آپ کے ساتھ ہیں۔ عمران خان

فیصل آباد: تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کہا ہے میں طاہر القادری آپ کو یہاں سے پیغام دیتاہوں کہ ہم آپ کے ساتھ نکلیں گے۔ آپ جو بھی کرنا چاہیے ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے جڑانوالہ میں جلسے سےخطاب کرتے ہوئے کہا ۔ نوازشریف ایک نظریے کا نام ہے تو وہ نظریہ ہے کرپشن۔ وہ نظریہ کہتا ہے دھاندلی کرو الیکشن جیتو اور اقتدار میں آکر پیسے بناﺅ۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف کا نظریہ ہے کہ تمام اداروں میں کرپٹ افراد کو بٹھادو، کوئی آپ کو نہیں پکڑے گا۔ بچے ارب پتی بن جائیں اور نوازشریف کہیں میرے پاس تو کچھ ہے ہی نہیں۔ حسن اور حسین نواز لندن میں بیٹھ گئے۔ اسحاق ڈار کے بچے اربوں پتی بن گئے۔ شہبازشریف اور نوازشریف کے سامنے وہ شخص کھڑا ہے جو بک نہیں سکتا۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں غریب آدمی کا کوئی خرچہ نہیں ہوتا۔ جن کے 6 سال سے کیس حل نہیں ہورہے تھے ان کے کیس حل ہوئے۔ تحریک انصاف محنت کشوں اور غریبوں کوانصاف دلائےگی۔عمران خان نے صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ رانا ثنااللہ شکل سے ہی قاتل لگتے ہیں، وہ پنجابی فلموں میں آرام کے ساتھ ولن کا کردار نبھا سکتے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ اسرائیل بننے کی سب سے زیادہ مخالفت قائد اعظم محمد علی جناح نے کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ یہ مسلمانوں پر نہیں انسانوں پر ظلم ہورہا ہے۔ 9 فیصد اسرائیلیوں نے 80 فیصد فلسطین پرقبضہ کرلیا۔ فلسطینیوں پر بہت بڑا ظلم کیا گیا۔عمران خان نے کہا کہ بیت المقدس سے متعلق امریکی صدرکے فیصلے کو نہ صرف مسلمان بلکہ پوری دنیا نے مسترد کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ایک ایسی فوج ہے جو ہماری حفاظت کرسکتی ہے۔ بوسنیا میں بھی 2 لاکھ مسلمان مارے گئے کسی نے مدد نہیں کی اور نہ ہی کوئی کرنے آتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *