Untitled-1 copy

حکومت مارچ تک چلتی نظر نہیں آرہی ۔ عمران خان

لاہور: تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کہا ہے حکومت مارچ تک چلتی نظر نہیں آرہی ۔حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے انتخابات ناگزیر ہیں۔ سانحہ ماڈل ٹاون صرف عوامی تحریک کا نہیں بلکہ پور ی انسانیت کا مسئلہ ہے ۔ پوری قوم نے دیکھ لیا کہ پولیس نے کس طرح سے گولیاں برسائیں یہ سب کچھ شہباز شریف کے حکم کے بغیر ممکن نہیں تھا۔ انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا دن دھاڑے گولیاں چلانے والوں سے کوئی نہیں پوچھ رہا۔بچوں اور خواتین کو بھی مار ڈالا گیا کسی مہذب معاشرے میں ایسا نہیں ہوتا دن دھاڑے قتل و غارت کرنیوالا کیسے بچ سکتا ہے ۔ چودھری شیر علی کے مطابق رانا ثنا اللہ 18 بندوں کا قاتل ہے ۔انہوں نے کہا پنجاب حکومت نے پہلے ماڈل ٹاون میں گولیاں چلائیں پھر رپورٹ دبا دی ۔ انہوں نے کہا 2013 میں حکومت نے دھاندلی کی دھاندلی کے خلاف باہر نکلے۔ ہم نے دھرنوں کے درمیان کارکنوں کو پر امن رہنے کی تلقیق کی ۔ ہمارے ہی کارکنوں پر تشدد ہوا اور انکے ہی خلاف مقدمے درج کئے گئے ۔پی ٹی وی کی نشریات حکومت نے خود بند کیں اور ہم پر الزام لگادیا ۔ عمران خان نے کہا ہم نے طاہر القادری کو مکمل تعاون کا یقین دلا یا ہے ۔ عمران خان نے امریکی صدر کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا فیصلے سے ٹرمپ کی نفسیات سا منے آچکی ہے ۔ ڈونلڈ ٹرمپ مخصوص لابی کو خوش کرنے کےلئے یہ سب کچھ کر رہے ہیں۔ ٹرمپ کے فیصلے پر طیب اردگان کا بیان خوش آئند ہے ۔ ٹرمپ کے فیصلے سے دنیا بھر کے مسلمان اکٹھے ہونگے ۔تمام فرقوں کے مسلمان اس واقعے کی مذمت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا جب تحریک انصاف کی حکومت آئے گی تو کسی کو بھی ڈرون سے حملے کی اجازت نہیں ہوگی ۔۔ انہوں نے ملک کی معاشی حالت پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا معشیت میں خسارا بڑھ رہا ہے ۔ ملک کے اتنا قرضہ لیا گیا بتایا جائے وہ سب کہاں گیا۔ انہوں نے کہا فیض پور کا دھرنا ختم کرواکے فوج نے انہیں بچا لیا ورنہ حکومت اسی روز ختم ہو جانی تھی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *