GCU-Tower-by-pakistan-tourisam-5 copy

دیوآنند لاہور میں گورنمنٹ کالج کی دیواروں سے لپٹ کر روپڑے

لاہور: بھارتی اداکار دیوآنند نے اپنی موت سے قبل پاکستان آنے کی شدید خواہش کا اظہار کیا۔انہیں لاہور سے بہت محبت تھی وہ گورنمنٹ کالج لاہور سے پڑھے اور اپنے زمانہ طالب علمی میں گورنمنٹ کالج اور ناصر باغ کے سامنے ہوسٹل میں رہائش پزیر رہے ۔ 1999 میں وہ بھارتی وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کے ہمراہ لاہور آئے تھے اور یہاں انہوں نے تین دن تک قیام کیا تھا ۔ اس دوران وہ گورنمنٹ کالج گئے اپنے ہوسٹل بھی گئے ۔ وہ جب کالج پہنچے تو پہلے گم سم ہو کر اپنی کلاس کو دیکھتے رہے پھر وہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور گورنمنٹ کالج کی دیواروں کے ساتھ لپٹ لپٹ کررو دئیے وہ وہاں سب کو بتاتے رہے یہ میری کلاس ہے ۔ گراونڈ میں کھیلتے تھے لوگ دیوآنند کی یادوں سے متاثر ہوکر انہیں دیکھتے رہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *