srinagar copy

سرینگرٟ: بھارت مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کے ہاتھوں ایک مرتبہ پھر چاروں شانے چت ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق کشمیر میڈیا سروس کے مطابق : بھارتی فوج کے زیر اہتمام ضلع بڈگام میں کشمیر پریمیر لیگ کا انعقاد کیا گیا کرکٹ لیگ کے میچ کے انعقاد کے موقعہ پر بھارتی پولیس اور فوج کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی، میچ کے دوران بھارتی پولیس اور فوج کے اعلیٰ افسران کو اس وقت شدید شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں اور کھلاڑیوں نے پاکستان اور حریت رہنما ذاکر موسیٰ کے حق میں فلک شگاف نعرے لگانا شروع کر دئیے ۔ میچ کی اختتامی تقریب کے دوران اسٹیڈیم میں موجود کھلاڑیوں اور تماشائیوں نے پاکستان کا جھنڈا لہرایا اور بھارت سے آزادی کے نعرے لگائے۔اس موقع پر بھارتی سورما دم سادھے بیٹھے رہے اور پاکستان زندہ باد اور بھارت سے آزادی کے نعرے سنتے رہے ۔کشمیریوں نے بھارتی ہزیمت کو یہیں پر ہی ختم نہیں کیا بلکہ پاکستان سے محبت اور بھارت سے آزادی کا یہ مظاہرہ سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دیا سوشل میڈیا پر کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو سراہا گیا اور بھارت کا مکروہ چہرہ پھر دنیا پر عیاں ہو گیا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ چند روز قبل مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے منعقد کرکٹ میچ کے دورانمہندرا سنگھ دھونی کی آمد پر کشمیری نوجوانوں نےبوم بوم آفریدی کے نعرے لگائے تھے اس موقع پر بھارتی فوج اور دیگر ایک دوسرے سے نظریں چراتے رہے تھے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *