maxresdefault copy

بھارتی فوج کی بزدلی ، تلاشی کے نام پر پانچ کشمیر شہید کر دئیے

سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے عالمی قوانین کی دھیجیاں بکھیرے ہوئے 5 کشمیری شہید کر دئیے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع بڈگام اور ساگی پورہ میںمیں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے نام پر ریاستی دہشت گردی کامظاہرہ اور اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے پانچ کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ بزدل بھارتی فوج کی فائرنگ سے متعدد کشمیری زخمی ہوگئے۔ بھارتی فوج نے آپریشن کے دوران آنسو گیس کی شیلنگ کے ساتھ ساتھ پیلٹ گن کا استعمال بھی کیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *