imran-khan-angry-700

ختم نبوت حلف نامے میں ترمیم انٹرنیشنل لابی کو خوش کرنے کے لیے کی گئی

اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ فیض آباد دھرنا ختم کرانے کے لیے فوج سمجھوتہ نہ کراتی تو پورے ملک میں انتشار پھیل جاتا۔ختم نبوت کے حلف نامے میں ترمیم پر (ن) لیگ کے لوگ خود اس کے ساتھ نہیں کھڑے تھے، شہباز شریف نے بھی اس ترمیم کی حمایت نہیں کی جب کہ خود وزیر قانون اسمبلی میں کھڑے ہوکر یہ بات کہہ رہے تھے کہ وہ اس ترمیم میں ملوث نہیں، تو اب پتہ لگایا جائے کہ اس ترمیم کے پیچھے کون تھا، کیا ختم نبوت حلف نامے میں ترمیم انٹرنیشنل لابی کو خوش کرنے کے لیے کی گئی ، ترمیم کے حوالے سے بننے والی تحقیقاتی کمیٹیوں کی میٹنگز کے نکات سامنے لائے جائیں تاکہ ساری حقیقت قوم کے سامنے آجائے۔انہوں نے میدیا سے گفتگو میں کہا اسلام آباد میں پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے چیرمین عمران خان نے کہا کہ دھرنا مظاہرین سے فوج کی ضمانت پر طے پانے والے معاہدے نے ملک کو افرا تفری سے بچالیا، ختم نبوت کا معاملہ انتہائی سنجیدہ تھا جس کے اختتام پر میں نے شکرانے کے نفل ادا کیے۔عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی چیرمین نے کہا کہ جب فیض آباد دھرنا مظاہرین کے خلاف پولیس نے ایکشن لیا تو پی ٹی آئی کارکنوں کا مجھ پر سڑکوں پر نکلنے کیلئے شدید دباؤ تھا، مظاہرے اور دھرنے جمہوریت کا حصہ ہیں، اور حکومت کا کام ہے کہ وہ مظاہرین سے بات چیت کرکے معاملے کو پرامن انداز میں حل کرے اور طاقت کے استعمال سے گریز کیا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *