AITZAZ

حدیبیہ کیس اگر کھل گیا تو سب ہی فارغ

اسلام آباد – پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتراز احسن نے کہا ہے حدیبیہ کیس اگر کھل گیا تو سب ہی فارغ ہیں اور اس کے لئے اسحاق ڈار کا بیان حلفی ہی کام کر دے گا، شریف بردران اسحاق ڈار کو پاکستان واپس نہیں آنے دیں گے اور اگر وہ پاکستان آگئے تو ان کی جان کو شدید خطرات لاحق ہوں گے ملک میں بروقت انتخابات کے انعقاد کے لئے حلقہ بندیوں کے معاملے پر آئینی ترمیم کے لئے پیپلز پارٹی حکومت کا ساتھ دینے کو تیار ہے، ملک میں احتساب کا دھرا نظام رائج ہے ، حدیبیہ کیس میں اسحاق ڈار کا بیان حلفی شریف خاندان کے لئے کافی ہے، نواز شریف قطعا نہیں چاہیں گے کہ سابق وزیر خزانہ ملک واپس آئیں ، اگر ڈار ملک واپس آگئے تو ان کی جان کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا ملک میں بروقت انتخابات کے انعقاد کے لئے حلقہ بندیوں کے حوالے سے آئینی ترمیم پر پاکستان پیپلز پارٹی ووٹ دینے کے لئے تیارہے مگر مردم شماری پر سوال اٹھ رہے ہیں اورپانچ فیصد بلاکس کی تصدیق ہو جائے تو اس میں ہرج ہی کیا ہے؟ اس وقت نواز شریف عملی طور پر تمام اختیارات سے دستبردار ہیں اور ان کی حکومت کا نظام اسٹیبلشمنٹ چلا رہی ہے ، اگر اسٹیبلشمنٹ نے انہیں ذرا سی آنکھ ماری دی تو اپنا سب کچھ لپیٹ کر نواز شریف ان کی جھولی میں بیٹھ جائیں گے۔پاکستان پیپلز پارٹی نواز شریف پر کبھی بھی اعتبار نہیں کرسکتی کیوں کہ ہر بار انہوں نے سیاسی جماعتوں کو دھوکا دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *