IMG_8393BD-0A4272-D12BDA-022F51-8A9B53-FDCFD9

تعلیمی ادارے دو روز بند رہیں گے

لاہورٟ:پنجاب حکومت نے اسلام آباد میں تحریک لبیک کے دھرنے کیخلاف آپریشن پر ملک میں صورتحال ابتر ہونے پر پنجاب کے تعلیمی ادارے 2 روز تک بند رکھنے کا اعلان کر دیا ،وزیر تعلیم رانا مشہود نے کہا ہے شہر میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا دھرنے کیخلاف آپریشن کے باعث مذہبی جماعتوں کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ،راستوںکی بندش کے باعث طلبا اور ان کے والدین کو مشکلات کا سامنا ہوگاجس پر حکومت نے پیرا ور منگل کو تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے انہوں نے یہ بھ ی کہا تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ شہریوں کی سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے کیا گیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *