PM-Modi

دہشت گردی کے خلاف ہمیں متحد ہو کر لڑنا ہو گا ۔ مودی

نئی دہلیٟ : بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ دہشتگردی عالمی خطرہ بن چکی ہے جو متواتر جاری ہے دہشت گردی کے خلاف ہمیں متحد ہو کر لڑنا ہو گا ۔یہ بات انہوں نے ماہانہ ریڈیو پروگرام من کی بات میں کہی ۔انہوں نے کہا دہشتگردی انسانیت کے لئے چیلنج ہے جو انسانیت کو تباہ کرنا چاہتی ہے یہ نہ صرف انڈیا میں بلکہ پوری انسانیت کے لئے خطرہ ہے جس کو شکست سے دوچار کرنے کے لئے متحد ہونا پڑے گا ۔ انہوں نے کہا چند سال قبل بھارت نے جب دہشتگردی کے خطرے کے خلاف بات کی تو دنیا نے اس کو سنجیدگی سے نہیں لیا لیکن جب آج یہ دہشتگردی ان کی دہلیز پر پہنچی تو دنیا کی ہر حکومت جو انسانیت اور جمہوریت پر یقین رکھتی ہے نے اسے دنیا کا سب سے بڑا خطرہ قرار دیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *