Ahsan-Iqbal

ٓآپریشن عدالتی احکامات پر شروع کیا گیا ۔ احسن اقبال

اسلام آبادٟ :وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے اسلام آباد میں آپریشن عدالتی احکامات پر شروع کیا گیا کیونکہ عدالتی احکامات کی بجا آوری سے انکار نہیں کرسکتے، انتظامیہ کا فرض ہے کہ عدالتی احکامات پر مکمل عملدرآمد کرے لہٰذا انتظامیہ نے ہر ممکن کوشش کہ کہ جان و مال کا نقصان نہ ہو۔ ۔دھرنے والوں ک پاس آنسو گیس کے شیل ہیں جو انہوں نے فورسز پر پھینکے۔ دھرنے والے اتنے سادہ نہیں، ان کے پاس کچھ ایسی چیزیں اور وسائل ہیں جو ریاست کےخلاف استعمال ہوتے ہیں اور اس کو دیکھتے ہوئے اپنی حکمت عملی بنانا ہے۔انہوں نے پی ٹی وی پر رد عمل دیتے ہوئے کہا یہ ختم نبوت سے دوستی نہیں بلکہ دشمنی ہے جس سے قوم کی صفوں میں انتشار پیدا ہو رہا ہے، یہ لوگ بین الاقوامی سازش میں استعمال ہورہے ہیں، اس وقت پاکستان کے دشمن حلقے خوش ہورہے ہیں۔ حکومت نے پر امن طریقے سے دھرنے کا حل نکالنے کی کوشش کی ہے اور اب بھی دھرنے والوں کے ساتھ ہر وقت مذاکرات کے لیے تیار ہیں لیکن ملک میں انتشار پھیلانے میں ایک جماعت ملوث ہورہی ہے۔ختم نبوت کا قانون پہلے سےزیادہ مضبوط ہوگیا ہے اور ایسے میں لوگوں کو عقائد کی بنیاد پر تشدد پر اکسانا درست نہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ کسی قسم کی بدامنی کی سازش سے دور رہیں کیوں کہ ملک میں انتشار و عدم استحکام کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *